فیروز کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا، اقرا عزیز
کراچی: اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں اقرا عزیز نے کہا کہ اداکار فیروز خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرلیا تھا۔ ان کے ساتھ کام کے دوران خود کو ریلیکس محسوس نہیں کرتی تھی۔ ہر کسی کو اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ مجھے خود کے لیے جو ٹھیک لگا وہ فیصلہ کیا۔
اقرا عزیز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بولی وُڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی۔ خوامخواہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ مجھے آفر ہوئی تھی۔ اپنے شوہر یاسر حسین سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنی رائے دیتے ہیں اور میں بھی۔ ہر باشعور انسان کی طرح ہم اپنی اپنی رائے رکھتے ہیں اور اس سلسلے میں ایک دوسرے پر کوئی دباؤ نہیں ڈالتے۔