بھارت میں شوہر کی لاش کے ٹکڑے کرنے والی بیوی اور بیٹا گرفتار

نئی دہلی: بھارت میں شوہر کو قتل کرکے ٹکڑے کرنے کے الزام میں اس کی اہلیہ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے خاتون پونم اور اس کے بیٹے دیپک کو شوہر کو قتل کرکے اس کی لاش کے 10 ٹکڑے کرکے کچرا کنڈی میں پھینکنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ 30 مئی کو پیش آیا تھا تاہم پولیس نے اب تک مقتول کی لاش کے 6 ٹکڑے برآمد کرلیے ہیں جب کہ مزید کی تلاش جاری ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق پونم نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر انجن داس کی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد فریج میں رکھے اور انہیں آہستہ آہستہ ٹھکانے لگانا شروع کیا۔
پولیس کے مطابق 5 جون کو علاقے میں گندی بدبو پھیلنے پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 3 سے دن 4 کی تلاش کے بعد پولیس نے کھوپڑی سمیت دیگر انسانی اعضا برآمد کرلیے۔
بعدازاں پولیس نے رہائشی افراد سے تفتیش اور گھر گھر جاکر تصدیق کی جس کے نتیجے میں اعضا کی شناخت کرلی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے دوران پونم نے پولیس کو بتایا کہ 7 سے 8 دن سے ان کے شوہر لاپتا ہیں جس کے لیے پولیس میں کوئی آیف آئی بھی درج نہیں کروائی گئی۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیپک اور پونم کو بیگ سمیت کئی بار گھر سے نکلتے اور باقیات پھینکتے دیکھا۔
پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کرلیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔