ملکی توانائی کے بحران کا حل سندھ کے پاس موجود ہے: وزیراعلیٰ سندھ
مٹھی: سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران کا حل موجود ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا تھرکول منصوبے کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تھر میں گیس کے ذخائر کی دریافت کا سفر 1991 میں شروع ہوا اور آصف علی زرداری نے صدر بننے سے پہلے کہا تھا کہ یہ منصوبہ بہت ضروری ہے۔
مُراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر میں قابل تجدید توانائی کا 50 ہزار میگاواٹ کا کوریڈور ہے، منصوبے پر کام جاری رہتا تو 10 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہوتی لیکن گزشتہ وزیراعظم نے یہاں آنا ہی پسند نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا توانائی باسکٹ ہے، سندھ پاکستان کی 70 فیصد گیس پیدا کرتا ہے، صوبے کے پاس پاکستان کے توانائی بحران کا حل موجود ہے۔