کراچی میں آن لائن فوڈ کمپنی کے دفتر میں سلنڈر دھماکا، 6 زخمی

کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے آفس میں دھماکے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے آفس میں دھماکا ڈیفنس خیابان شامی میں پیش آیا، جہاں سلنڈر پھٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا آن لائن فوڈ ڈیلیوری کے آفس میں ہوا، دھماکے سے متعدد موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور دیگر اشیاء کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا، جس میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ ناقص سلنڈرز کے بہ کثرت استعمال کے باعث اس قسم کے واقعات آئے روز شہر کے مختلف حصوں میں پیش آتے رہتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔