روپیہ مستحکم، ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

کراچی: پچھلے کچھ دنوں سے ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہورہی ہے۔
گزشتہ روز ڈالر 2 روپے کم ہوکر 221.94 روپے پر بند ہوا تھا۔
جمعہ کو بھی کاروبار کے آغاز پر روپیہ ڈالر کے سامنے اوپر جاتا نظر آرہا ہے اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں پہلے ایک روپے 44 پیسے کمی ہوئی جس سے ڈالر 220.50 روپے کا ہوگیا۔
ایک موقع پر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 94 پیسے سستا ہوکر 220 روپے کا ہوگیا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک روپے 22 پیسے کم ہوکر 222 روپے پر بند ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔