وزیر داخلہ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے اینٹی کرپشن عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے انکوائری جاری ہے۔ انہیں پیش ہونے کا حکم دیا، تاہم وہ حاضر نہ ہوئے جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق رانا ثناء اللہ کے وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کیے اور انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر کلرکہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثناء اللہ اُس وقت صوبائی وزیر قانون تھے۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔