گروپ ایڈمنز کے لیے واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف

نیویارک: مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا، جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔
پیغام رسانی کی معروف ایپ کی طرف سے متعارف کردہ نئے فیچر کا مقصد بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔
کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔ واٹس ایپ کی طرف سے گزشتہ برس اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔