فیصل قریشی نے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا نسخہ پیش کردیا

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے نسخہ پیش کردیا۔
اداکار فیصل قریشی نے سوشل سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔ جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ایک دوست کی طرف سے حکومت کو ایک تجویز ہے، اگر حکومت ہر گھر کو 5 سے 10 کلوواٹ کا سولر سسٹم اقساط کی ادائیگی پر لگا کر دے جس کا دورانیہ پانچ سال میں مکمل ہو تو ہر گھر اپنا سولر سسٹم لگا لے گا اور ملک کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔
فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے تیل پر چلنے والے 50 بجلی گھر فوراً بند ہوجائیں گے جس سے اربوں ڈالرز کے تیل کی درآمدات کا بل ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا اور معیشت بہتر ہوجائے گی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومتی عہدیداران اس تجویز پر غور کریں تو ہم اپنے ملک کے حالات کو بہتر کرسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔