امریکی صدر وسط جولائی میں سعودی عرب کا پہلا دورہ کریں گے

واشنگٹن: امریکا کے صدر جوبائیڈن کے پہلے دورۂ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان ہوگیا اور سعودی شاہی دیوان نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کردی۔
سعودی شاہی دیوان کے اعلامیے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، انہیں اس دورے کی دعوت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدرکا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا، صدر بائیڈن شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، صدر بائیڈن فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی جائیں گے۔
سینئر امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر 13 سے 16 جولائی کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گےجس میں اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن کا یہ پہلا دورۂ سعودی عرب ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔