اداکاری میں کہاں تک کامیاب رہا، ناظرین ہی بہتر بتاسکتے ہیں، عاطف اسلم

کراچی: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوانے میں کہاں تک کامیاب ہوا ہوں یہ تو ناظرین ہی بہتر بتائیں گے۔ ذاتی طور پر سیریل سنگ ماہ میں کام کرکے بہت لطف آیا جس کاتصور بھی نہیں کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ سیریل میں اداکارہ کبریٰ خان اور ہانیہ عامر نے بھی ان کے مدمقابل فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سینئر فنکاروں نعمان اعجاز، ثانیہ سعید، دیگر کے ساتھ کرکے جو لطف آیا، اس کو بیان نہیں کرسکتا۔ کیریئر کی پہلی فلم بول میں ماہرہ خان کے ساتھ کام کیا تھا جو ماہرہ خان کی بھی پہلی فلم تھی۔اب اگرفلم کی آفرہوئی تو سوچوں گا۔ ویسے فلموں کاشوق تواپنی گیتوں کی ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں۔ البتہ نئی سیریل کے لیے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔