دنیا کا سب سے بڑا قلم، گنیز بک کی دلچسپ ویڈیو

نئی دہلی: بھارتی شہری نے 2011 میں دنیا کا سب سے قد آور قلم تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس کی نئی ویڈیو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے شیئر کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے اچاریا نے دنیا کا پہلا 37.2 کلوگرام وزنی ’بال پین‘ بناکر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرایا۔ ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو دیکھ کر صارفین دم بخود رہ گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس قلم کی لمبائی 5.5 میٹر ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے اس بال پین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں چار پانچ لوگوں کو ایک ساتھ قلم پکڑ کر لکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس غیر معمولی قلم کو اٹھانے کے لیے چار سے پانچ لوگوں کی مدد لی جاتی ہے۔ اس کی تیاری میں دھاتوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس پین کے اوپر ہاتھوں کی مدد سے خصوصی ڈیزائن بھی بنایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔