ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی
کراچی: خدا خدا کرکے پھر سے پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں بہتر ہونے کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ہے۔
ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا ہے اور کاروبار کی بندش پر انٹر بینک میں ایک ڈالر 176.48 روپے کا رہا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 178.50 روپے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کاروباری ہفتے میں ناصرف امریکی ڈالر نے بھرپور طور پر اُڑان بھری بلکہ اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی مندی کا بھی راج رہا اور سرمایہ کاروں کے کھربوں روپے ڈوبے۔