سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 افسران شہید

راولپنڈی: سیاچن میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 فوجی افسران شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گر کر تباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ شہدا میں میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرچ اور ریسکیو ہیلی کاپٹرز اور فوج کے دستے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ 7 اپریل 2012 کو سیاچن میں برف کا تودا گرنے سے 124 فوجی اور 11 شہری شہید ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔