پہلا ٹیسٹ: پاکستان 217 رنز پر آؤٹ، فواد کی نصف سنچری

جمیکا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 217 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فواد عالم 56 اور فہیم اشرف 44 رنز نے پاکستان ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا۔
جمیکا میں ہورہے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر عمران بٹ 11 اور عابد علی 9 رنز، اظہر علی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان بابر اعظم نے 30 رنز بنائے۔ محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
101 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کی تباہی یقینی دکھائی دے رہی تھی، اس موقع پر فواد عالم اور فہیم اشرف کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 86 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کا مجموعہ قابل قدر حد تک پہنچانے میں اہم کردار نبھایا۔ فواد عالم 56 اور فہیم اشرف 44 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈین سیلز اور جیسن ہولڈر نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کیماروچ نے 2 اور کائل مائیرز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 2 کھلاڑی 2 رنز پر پولین لوٹ گئے، دونوں وکٹیں محمد عباس نے لیں۔ بارش کے باعث پہلے دن 90 اوورز کا کھیل پورا نہ ہوسکا۔
پاکستان ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہرعلی، بابراعظم، فوادعالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، یاسر شاہ، حسن علی، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔