سی ویو پر پھنسے جہاز کے مزید ریت میں دھنسنے کا اندیشہ

کراچی: کافی دنوں سے سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے لیے ٹگ بوٹس کو آپریشن کی اجازت نہ مل سکی، جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا اندیشہ ہے۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ٹگ بوٹس کل صبح سے کراچی میں اجازت اور انتظامات مکمل ہونے کے منتظر ہیں۔
کے پی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہینگ ٹین 77 جہاز کے مالک نے انشورنس کلیم کی درخواست دے دی، جہاز کو ہوئے نقصان کے تخمینے کے بعد کلیم کی رقم کا تعین ہوگا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ کلیم کے تخمینے کے لیے نجی کمپنی نے تیاریاں شروع کردیں، انشورنس کلیم لاکھوں ڈالرز ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سی ویو کے ساحل پر کئی روز سے مال بردار بحری جہاز پھنسا ہوا ہے، سی ویو پر پھنسے کارگو جہاز میں لاکھوں لیٹر ڈیزل موجود ہونے کا انکشاف بھی ہوا تھا۔
شپنگ ماہرین کے مطابق استنبول سفر کے لیے جہاز میں قریباً 5 لاکھ لیٹر ڈیزل موجود ہونا چاہیے، تسمان اسپرٹ کی طرح جہاز سے تیل رسنے کا اندیشہ نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔