محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا

اسلام آباد: پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا ہے۔ کے ٹو ٹریکس اینڈ ٹورز پاکستان کے مطابق محمد علی سدپارہ اور ان کے ایک غیر ملکی ساتھی کا جسد خاکی مل گیا ہے۔
نیپالی شرپاز کے گروپ نے بوتل نیک سے 300 میٹر نیچے دو لاشوں کو دیکھا۔ رواں سال فروری کے دوران کے ٹو پر موسم کی خرابی کے باعث محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیما لاپتا ہوگئے تھے۔
لاپتا ہونے والوں میں آئس لینڈ کے جان سنوری اور چلی کے جان پابلو سرد موسم میں بغیر آکسیجن کے ٹو سر کرنے کی مہم میں علی سدپارہ کے ساتھ تھے۔ کے ٹو سر کرنے کے بعد واپسی پر حادثہ پیش آیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔