سندھ کے سرکاری ملازمین کے لیے دہری خوش خبری

کراچی: سندھ کے تمام سرکاری ملازمین کو عیدالاضحیٰ سے قبل ہی دو بڑی خوش خبریاں مل رہی ہیں، سندھ حکومت نے اُن کے لیے بڑا فیصلہ لیا ہے۔
سرکاری ملازمین و افسران کو 16 جولائی تک ماہ جولائی کی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی جب کہ بجٹ میں اعلان کردہ 20 فیصد تنخواہوں میں اضافہ بھی انہیں اسی کے ساتھ ملے گا۔


سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام سرکاری ملازمین و افسران کی تنخواہیں 16 جولائی کو دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔بعدازاں سندھ حکومت نے ایک اور نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں بجٹ میں اعلان کردہ 20 فیصد تنخواہوں میں اضافہ بھی جولائی کی تنخواہ کے ساتھ ملے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔