پاک انگلینڈ سیریز، میزبان ٹیم کے 7 ارکان کورونا کی زد میں آگئے

لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلستان کے دورے پر ہے، اُسے میزبان سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہیں، تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سیریز سے قبل ہی میزبان اسکواڈ کے 7 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے جن میں 3 کھلاڑی اور 4 مینجمنٹ کے ارکان شامل ہیں۔
انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومتی قوانین کے مطابق کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیج دیا ہے اور یہ تمام ارکان کووڈ پروٹوکولز پر عمل کریں گے۔
ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔دھیان رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہورہا ہے، جس میں دونوں ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔