کورونا کیسز میں کمی، 838 نئے مریض، 59 افراد جاں بحق
اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث مزید 59 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 27 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 838 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ میں 3 لاکھ 28 ہزار 663، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 205، بلوچستان میں 26 ہزار 275، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727، اسلام آباد میں 82 ہزار 170 جب کہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 38 لاکھ 92 ہزار 289 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 39 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض صحت یاب ہوچکے جب کہ 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 59 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 548، سندھ میں 5 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 234، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 294، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 569 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔