اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے ایک مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے 191 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں 2 وکٹوں پر پورا کرلیا، کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان 150 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
پاکستان سپر لیگ 2021 کے 22 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔
بابر اعظم 81 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ نجیب اللہ زردان نے 71 رنز ناٹ آؤٹ کی باری کھیلی۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 191 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔
کولن منرو اور افتخار احمد کے درمیان ناقابل شکست 150 رنز کی شراکت قائم ہوئی، منرو 56 گیندوں پر 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 88 اور افتخار احمد 39 گیندوں پر 5 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کے ساتھ 71 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کی جانب سے وقاص مقصود اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افتخار احمد کو جارحانہ بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔