خاتون کے ہاں ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش، نیا عالمی ریکارڈ قائم

جوہانسبرگ: جڑواں بچوں کی پیدائش والدین اور اہل خاندان کے لیے خوشی کا باعث ہوتی ہے، لیکن جنوبی افریقا کی ایک خاتون کے ہاں ایک ساتھ 10 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے اور اُنہوں نے ایک ساتھ اتنے زیادہ بچوں کی پیدائش کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، جس پر یہ جوڑا خوشی سے نہال ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق 37 سالہ گوسیامی تھمارا نامی خاتون کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد ان کے ہاں 7 بیٹوں اور 3 بیٹیوں کی ولادت ہوئی، انہوں نے ایک ساتھ اتنے بچوں کی پیدائش کا مراکش کی خاتون کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Gosiami Tamara Sithol : వామ్మో.. ఈ మహిళ ఒకేసారి 10 మందికి జన్మనిచ్చింది..!  గిన్నీస్ రికార్డు సృష్టించింది.. - This woman gave birth to 10 people at  once guinness World Record holder
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیدائش سے قبل خاتون کے الٹرا ساؤنڈ میں 8 بچوں کی نشان دہی ہوئی تھی جب کہ دو بچے غلط ٹیوب میں ہونے کے سبب اسکین نہیں ہوسکے تھے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے بچوں کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا اور بتایا کہ ان کے پہلے بھی 6 سالہ جڑواں بچے ہیں۔
گوسیامی نے بچوں کی پیدائش سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ اپنے حمل کا سن کر سکتے میں آگئی تھیں، شروعات میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کا حمل بالکل نارمل تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک ساتھ سب سے زیادہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ مراکش کی حلیمہ نامی خاتون کے پاس تھا جنہوں نے رواں برس مئی میں ایک ساتھ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔