کورونا وائرس سے مزید 120 افراد جاں بحق، 4109 نئے مریض!
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وبا کے باعث مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 4 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,149,93 ہوگئی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 4 ہزار 109 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 854,240 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 90 ہزار 756، پنجاب میں 3 لاکھ 16 ہزار 334، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 23 ہزار 150، اسلام آباد میں 77 ہزار 684، بلوچستان میں 23 ہزار 186، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 763 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 967 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 82 ہزار 731 ہے جب کہ 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد مجموعی طور پر 18 ہزار 797 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 957 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 752,712 ہوگئی ہے۔