سونے کی قیمت میں اچانک 2800 روپے فی تولہ کمی!
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت اچانک 2800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 2900 کی سطح پر آگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 42 ڈالر کی کمی سے 1685 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2800 روپے اور 2401 روپے کی کمی واقع ہوٸی۔
جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 102900 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 88220روپے ہوگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے گھٹ کر 1320 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 34روپے 30 پیسے کم ہوکر 1131.68روپے ہوگٸی۔