ورلڈکپ کے دوران عمران کےخلاف بغاوت پھوٹ پڑی تھی، جاوید میانداد

کراچی: پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد نے ورلڈکپ کے دوران عمران خان کے خلاف بغاوت پھوٹ پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔
سابق کپتان اور بلے باز جاوید میانداد نے ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا کہ اہم کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں عمران خان کے انداز قیادت سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل بغاوت پھوٹ پڑی، میرے لیے ملک سب سے اہم ہے، اس لیے میں نے پلیئرز کو سمجھایا کہ وہ عمران کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
جب اس حوالے سے ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے میانداد سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی عرصے اس بات کو راز رکھا مگر اب چونکہ سب اس بارے میں جانتے ہیں اس لیے یہ بات کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔