اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر حملے کا منصوبہ ناکام، تین دہشت گرد گرفتار!
لاہور: اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سی ٹی ڈی نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشت گردوں نے 4 دھماکے کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکا کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان میں رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تنظیم نے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کی۔