وزیراعظم کی زندگی پر مبنی فلم کپتان!

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زندگی پر بننے والی پاکستانی فلم ‘کپتان’ میں ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی ہے۔
سعیدہ امتیاز نے جمائمہ کے کردار میں اپنی تصویر شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘سردی کا یہ عالم تھا کہ نیٹ کے لباس میں میری قلفی جم رہی تھی اور ہاتھوں پیروں نے ساتھ چھوڑ دیا تھا’۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز ہوبہو جمائمہ جیسی دکھ رہی ہیں۔

ان کی تصاویر کو دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے فلم ‘کپتان’ کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔
فلم ‘کپتان’ میں مرکزی کردار اداکار و ماڈل عبدالمنان اور ماڈل سعیدہ امتیاز، نوید اکبر اور عثمان عالم نے ادا کیے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔