نواز کے کورونا قوانین توڑنے پر لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں
لندن: ملک عزیز میں تمام قوانین کو روندنے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف برطانیہ میں بھی قانون کی عدم پاسداری کے مرتکب پائے گئے ہیں۔
نواز شریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی مبینہ خلاف ورزی پر لندن پولیس نے ایک شہری سے تفصیلات مانگ لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف بلیو آن بلیو نے گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیگر افراد کے ساتھ ہائیڈ پارک میں واک کررہے تھے۔
اس ویڈیو پر ریڈئینٹ (RadiantSez) نے میٹروپولیٹن پولیس کی توجہ دلائی اور ساتھ لکھا کہ یہ لوگ 6 افراد کے اصول اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔
اس پر میٹروپولیٹن پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ صارف سے کہا کہ وہ براہ راست پیغام بھیج کر انہیں تفصیلات مہیا کریں۔