اردو کے معروف شاعر راحت اندوری کا کورونا کے باعث انتقال!

اندور: اردو کے معروف شاعر اور بولی وُڈ فلموں کے مقبول گیت نگار راحت اندوری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
آپ درس و تدریس کے پیشے سے بھی وابستہ رہے۔ پینٹنگ کا بھی آپ کو شوق تھا۔ آپ کا اصل نام راحت قریشی تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے آپ کی طبیعت ناساز تھی۔ 10 اگست کو آپ کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیا۔ طبیعت کی ناسازی پر آپ کو آروبندو اسپتال اندور میں داخل کرایا گیا، جہاں آج آپ چل بسے۔ انتقال سے قبل آپ کو عارضہ قلب کا مسئلہ بھی درپیش رہا۔
آپ کا شمار اُردو کے معروف شعرا میں ہوتا تھا۔ لفظوں کو برتنے کے ہُنر سے بخوبی آشنا تھے۔ برصغیر میں آپ کے چاہنے والے کروڑوں کی تعداد میں ہیں۔ اس کے علاوہ فلمی گیت نگاری بھی آپ کا اہم حوالہ ہے۔ مقبول فلموں منا بھائی ایم بی بی ایس، عشق و دیگر کے مشہور نغمے آپ نے ہی لکھے۔ آپ کے کئی شعری مجموعے شائع ہوئے۔ آپ کی مقبول کتابوں میں رُت، میرے بعد، دھوپ بہت ہے، چاند پاگل ہے، ناراض وغیرہ شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔