قومی ٹیم ووسٹر سے ڈربی شائر پہنچ گئی!
ڈربی شائر: انگلینڈ سے سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر پہنچ گئی، آج آرام، کل سے 2 ٹریننگ سیشنز میں کرکٹ پر کام شروع ہوگا، کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں فارم دکھائیں گے۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے تیاریاں دوسرے مرحلے میں، قومی اسکواڈ ووسٹر شائر میں 14 روزہ قرنطینہ اور بھرپور ٹریننگ مکمل کر کے ووسٹر شائر سے ڈربی شائر پہنچ گیا۔ ایک روز آرام کے بعد کرکٹ ٹیم پر کام، کام اور کام کا بھوت سوار ہے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں کھلاڑی فارم دکھائیں گے۔
قومی کھلاڑی 15 اور 16 جولائی کو 2 سیشنز میں ٹریننگ کریں گے، 17 تاریخ سے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہوگا۔