بچی نے جیب خرچ سے گھر خرید کر سب کو حیران کردیا

میلبورن: محض 6 سال کی عمر میں 11 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے مالیت کا گھر خرید کر آسٹریلوی بچی نے سب کو انگشت بدنداں کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 6سالہ روبی میک لیلن نے اپنے دو بہن بھائیوں لوسی اور گس کے ساتھ مل کر زمین خریدی جس پر بنے مکان کی قیمت 6 لاکھ 71 ہزار ڈالرز ہے۔ یہ زمین آسٹریلیا کے مشرقی میلبورن کے ایک مضافاتی علاقے کلائیڈ میں واقع ہے۔

بچی نے کہا کہ میرا نام روبی ہے اور میں 6 سال کی ہوں اور میں اپنا پہلا گھر خریدنے والی ہوں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روبی اور اس کے بہن بھائیوں نے ابتدائی طور پر اپنے گھر اور اس کے ارد گرد مختلف کام انجام دے کر ہر ایک نے 2 ہزار ڈالرز کی بچت کی تھی۔ اس کے بعد تینوں نے اس رقم کو جمع کیا اور اسے سال میں محفوظ کیا، آخرکار کلائیڈ میں زمین خریدنے کے لیے کافی رقم ان کے پاس تھی۔
روبی کے والد کیم میک لیلن پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک اور سرمایہ کاری کے ماہر ہیں، نے اپنی بیٹی کو زمین خریدنے کا مشورہ دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔