اسٹور میں خوراک کی تلاش میں سرگرداں 6 فٹ لمبی چھپکلی

تھائی لینڈ کے اسٹور میں 6 فٹ لمبی چھپکلی نے گھس کر خوف و ہراس پھیلادیا۔ لوگوں نے جان بچانے کے لیے چھپنے کو ترجیح دی۔

بتایا جاتا ہے کہ 6 فٹ لمبی چھپکلی کھانا تلاش کرنے کے لیے اسٹور میں سامان سے بھرے ریک پر چڑھ گئی، غیر معمولی چھپکلی کو دیکھ کر عملہ اور خریدار خوف زدہ ہوکر کاؤنٹر کے پیچھے چھپ گئے۔
نہروں اور تالابوں میں مچھلیاں شکار کرنے والی لمبی چھپکلی کو کھانے کے لیے کچھ نہ ملا جس کے بعد ریسکیو عملے نے پہنچ کر اس کو قابو کرلیا۔

اس چھپکلی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، دُنیا بھر میں اسے دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔