کورونا وبا سے 56 افراد جاں بحق، 1165 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 165 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ملک میں مجموعی اموات 12 ہزار 436 جب کہ تاحال مجموعی کیسز 5 لاکھ 65 ہزار989 ہوگئے ہیں جب کہ 5 لاکھ 28 ہزار 545 افراد کورونا وبا سے صحت یاب ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔