کراچی سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

کراچی: شہر قائد سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر سردار حسن نیازی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 29 مارچ کو شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار دو ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس نے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور دونوں ملزمان اپنے کمانڈر علی حسن سانگو سے کئی ماہ سے رابطے میں تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے کراچی میں چینی باشندوں پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جب کہ علی حسن سانگو نے انہیں ہینڈ گرینیڈ اور رقم بھی فراہم کی تھی۔
ایس ایس پی ملیر نے مزید بتایا کہ ملزمان شاری بلوچ کی برسی کے موقع پر بھی دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے جو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔