یوم علیؓ پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوس

کراچی/ اسلام آباد: خلیفہ چہارم حضرت علی کے یوم شہادت پر ملک کے مختلف شہروں میں جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے آج دوپہر میں برآمد ہوا، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستے بند ہیں جب کہ جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رکھی جائے گی۔
یوم علی کے موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے آج بند رہے۔
لاہور سے مرکزی جلوس صبح مبارک حویلی اکبری منڈی سے برآمد ہوا جب کہ پشاور میں یوم علی کا جلوس کوچی بازار سے برآمد ہوکر سحری کے وقت ختم ہوا۔
اسلام آباد کا مرکزی جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ سیکٹر جی 6 ٹو میں ختم ہوا۔
کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس نکالا گیا جب کہ راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر ختم ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔