کشمیر کو حق خودارادیت دیے بغیر بھارت سے تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر کو حق خودارادیت دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور اتفاق ہوا کہ مقبوضہ کشمیر کی آئینی صورت حال بحال ہونے تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہیں ہوسکتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت کے ساتھ تجارت نہیں ہوگی، اس سے غلط تاثر جائے گا کہ ہم کشمیر کو نظرانداز کرکے بھارت سے تجارت شروع کریں، کشمیر کو حق خودارادیت دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہوسکتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔