کورونا وائرس؛ وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کے کروانے کا اعلان

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے فیصلہ پر عمل کروانے کی ہدایت کردی، کمشنر کراچی نے پی سی بی کو فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی حکومتِ سندھ کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے پی ایس ایل فائیو کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول آئندہ میچز تماشائیوں کے بغیر منعقد کروانے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد تمام میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔