گوگل کا اسکواش کھلاڑی ہاشم خان کوخراج عقیدت

گوگل نے ڈوڈل کے ذریعے پاکستان کے مایہ نازاسکواش کھلاڑی ہاشم خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اسکواش کی دنیا میں پاکستان کا پرچم سربلند کرنے والے ہاشم خان کوگوگل ڈوڈل کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

1951 میں انہوں نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش میں شرکت کی اورٹائٹل اپنے نام کرکے پہلی مرتبہ اسکواش کورٹ میں سبزہلالی پرچم کوبلند کیا، وہ 1951 سے 1958 تک مسلسل برٹش اوپن چیمپئین کے فاتح رہے۔ اس کے علاوہ وہ 5 مرتبہ برٹش پروفیشنل چیمپئین شپ جبکہ 3،3 مرتبہ یو ایس اوپن اسکواش اور کینیڈین اوپن اپنے نام کرچکے ہیں۔

ہاشم خان 2014 میں 100 سال کی عمر میں امریکا کے شہر ڈینور میں دار فانی سے کوچ کرگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔