پنوعاقل، جنونی نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا!

کراچی: ضلع سکھر کے شہر پنوعاقل میں گھر کے فرد نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کو قتل کردیا۔
پنوعاقل میں کینٹ تھانے کی حدود میں گاؤں صلاح انڈھڑ میں ایک ہی گھر کے 11 افراد کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا مبینہ طور پر ذہنی توازن ٹھیک نہیں بتایا جاتا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اسد انڈھڑ کے گھر میں پیش آیا جس کے بھائی ملزم وہاب انڈھڑ نے اپنی بیوی، بیٹیوں، بھائی، بھابی، بھتیجی اور بھتیجے کی جان لے لی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے اور وجوہ کا پتا لگایا جائے کہ آیا یہ گھریلو مسائل کا شاخسانہ ہے یا ذاتی دشمنی، پولیس اور انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔