پاکستانی سورج کو کب گرہن لگے گا؟

کل 21 جون بہ روز اتوار صبح 9 بجے سورج کو گرہن لگے گا، جو پاکستان میں بھر میں دیکھا جا سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق سورج گرہن صبح نو سے سے دوپہر ایک بجے کے درمیان ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت اندھیرا چھا جائے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بار سورج گرہن 26 دسمبر 2019 کے مقابلے زیادہ گہرا ہو گا۔
سورج گرہن بلوچستان کے ساحلی علاقوں، شمالی سندھ اور جنوبی پنجاب میں دیکھا جا سکے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس حوالے سے مختلف توہمات پائے جاتے ہیں، حاملہ خواتین کو اس دوران خاص احتیاط کی ہدایت کی جاتی ہے، البتہ علما اور ماہرین ان توہمات کو رد کرتے ہوئے بنیادی اصولوں کو پیش نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔