(ن) لیگی قیادت دو ماہ میں دو بار عسکری قیادت سے ملی، شیخ رشید

راولپنڈی: شیخ رشید نے انکشاف کیا ہے کہ (ن) لیگی قیادت کی عسکری قیادت سے 2 ماہ کے دوران 2 ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک بار پھر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی عسکری قیادت سے 2 ماہ کے دوران 2 ملاقاتیں ہوئیں اور دونوں ملاقاتوں میں احسن اقبال موجود رہے، پہلی ملاقات پانچ اور دوسری تین گھنٹے جاری رہی۔ پہلی ملاقات میں شہباز شریف اور میں نے ایک ٹیبل پر کھانا کھایا۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز جس دن سچ بولیں گی ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، سیاست شروع ہوچکی، (ن) سے (ش) کے الگ ہونے کا آج پہلا دن ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملنے میں کوئی ہرج نہیں، پارلیمانی رہنماؤں نے اپنی عسکری قیادت سے ملاقات کی، کسی را کے ایجنٹ سے ملاقات نہیں ہوئی، ان ملاقاتوں میں کھل کر باتیں کی گئیں، گلگت بلتستان کو الگ صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا، گلگت بلتستان کے ساتھ سیاست پر کھل کر بات ہوئی، میٹنگ میں واضح کیا گیا گلگت بلتستان کا مسئلہ آزادانہ اور شفاف انتخابات ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔