سابق مشیر صلاح الدین حیدر انتقال کر گئے

کراچی۔ معروف صحافی کراچی پریس کلب کے سابق صدر کے یو جے کے سینئر رکن سابق مشیر اطلاعات سینئر صحافی صلاح الدین حیدر انتقال کر گئے۔ وہ کراچی۔ کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوسری جانب کراچی یونین آف جرنلسٹس اور کراچی پریس کلب نے سینئر صحافی اور سابق مشیر صلاح الدین حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد۔ نائب صدر لبنی جرار۔ ناصر شریف۔ جنرل سیکریٹری عاجز جمالی۔ جوائنٹ سیکریٹری طلحہ ہاشمی۔ رفیق بلوچ۔ خازن یاسر محمود۔ سینئر ارکان حسن عباس۔ شاہد غزالی۔ اکبر جعفری۔ رفیق انصاری۔ اور دیگر نے صلاح الدین حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ کے یو جے نے کہا کہ صلاح الدین حیدر نے ماضی میں کراچی پریس کلب اور کے یو جے میں سرگرم کردار ادا کیا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی نے کراچی پریس کلب کے سابق صدر صلاح الدین حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔