رنبیر کپور کے ہم شکل کشمیری ماڈل کا انتقال!

سری نگر: بولی وُڈ اداکار رنبیر کپور سے مماثلت رکھنے والے کشمیری نوجوان جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
جنید کا تعلق سری نگر سے تھا، اُن کی موت کی اطلاع مقبوضہ کشمیر کے سینئر صحافی یوسف جمیل نے ٹوئٹر پر دی۔ بھارتی میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبر موجود ہے۔


جنید شاہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوسف جمیل نے لکھا ”میرے پُرانے پڑوسی نثار احمد شاہ کا بیٹا جنید شاہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کرگیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں یوسف جمیل نے بتایا ”جنید شاہ کو بھارتی اداکار رنبیرکپور سے مماثلت کے باعث کافی شہرت ملی، وہ ناصرف اپنے والدین بلکہ پورے مقبوضہ کشمیر کے لیے بھی اُمید اور بڑی طاقت تھا۔
اگلی ٹویٹ میں انہوں نے بتایا کہ 28 سالہ جنید ایک ماہ قبل ہی ممبئی سے سری نگر واپس آیا تھا، جہاں وہ ماڈلنگ اور دیگر مختلف پروجیکٹس کررہا تھا۔
اس کے علاوہ جنید شاہ، انوپم کھیر کے اسکول آف ایکٹنگ سے بھی وابستہ تھا۔
رنبیر کپور کے والد آنجہانی رشی کپور نے 2015 میں رنبیر اور جنید کی تصاویر کا کولاج شیئر کرتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا تھا۔
رشی کپور نے ٹویٹ میں لکھا تھا ”او خدایا، میرے بیٹے جیسا ایک اور بھی ہے اور کوئی فرق نہیں کرسکتا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔