بہت جلد کورونا کو شکست دیں گے، ٹرمپ

امریکی صدرنے ایک بار پھرچین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار چین ہے، چین نے کورونا وائرس پھیلایا جس سے اموات ہوئیں۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سےخطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایرانی جوہری پروگرام روکنے کے لئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، ہم دہشت گردی کے پھیلاؤ کوختم کرنےکےلئےکوشاں ہیں۔قبل ازیں جنرل اسمبلی کے افتتاحی سیشن سےخطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ ہمیں شام کےبحران کا حل تلاش کرنا ہو گا، فلسطین اوراسرائیل دوریاستوں کےحل کیلئےملکرکام کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نئی سردجنگ کی روک تھام کے لئے کام کرناچاہئے ہمیں عالمی سطح پرجنگ بندی کی ضرورت ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔