ایل این جی ریفرنس، سابق وزیراعظم و دیگر ملزمان کے خلاف سماعت 7 مئی تک ملتوی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں بغیر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج کے طور پر ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بطور ملزم عدالت میں پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کے پیش نظر سماعت بغیر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت بھی بغیر کارروائی 7 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔