سندھ: جمعے کو 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: کورونا وائرس کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے جمعے کو دن 12 بجے سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان ترجمان سندھ حکومت نے کیا۔ ترحمان کا کہنا تھا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے سے علماء متفق ہیں۔
اس فیصلے کا اطلاق صوبے بھر پر ہوگا۔ اس دوران کاروباری مراکز بھی مکمل بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے باعث 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، کیسز کی مجموعی تعداد 2081 تک پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے دکانیں پانچ بجے بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔