ایل او سی پر بھارتی فوج کی گولا باری، 3 شہری شدید زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت فوج نے نکیال سیکٹر پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں تین شہری شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ دنوں بھی بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر معصوم شہری آبادی کو اپنی بلا اشتعال فائرنگ سے نشانہ بنایا تھا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر سینئر بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔