زمبابوین ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت مل گئی!

لاہور: زمبابوے کی حکومت نے اپنی ٹیم کو دورہ پاکستان کی اجازت دے دی۔
3 ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 7، دوسرا 8 اور تیسرا 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز اور ٹور کا شیڈول پہلے ہی زمبابوین کرکٹ بورڈ کو ارسال کردیا تھا، حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا قوی امکان دیکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے کرکٹرز نے 3 گروپس میں ٹریننگ کا سلسلہ شروع کردیا تھا، ابتدائی طور پر 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، پی سی بی ون ڈے میچز ملتان اور ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی میں کروانے کی پلاننگ کرچکا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔