توشہ خانہ ریفرنس، آصف زرداری نے بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔
آصف زرداری نے توشہ خانہ ریفرنس میں فاروق ایچ نائیک کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ عدالت میں اب تک پیش نیب گواہان نے آصف زرداری پر کوئی الزام نہیں لگایا، 43 گواہان میں سے 21 کو نیب نے احتساب عدالت پیش کیا اور ریفرنس کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت توشہ خانہ ریفرنس میں بری کرے، ماضی میں بھی انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جیلوں میں بھجوایا گیا، لیکن ایسے انتقامی کیسز میں بری ہوا، نیب ریفرنس میں میرے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔
آصف زرداری نے احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت روکنے کی درخواست بھی دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بریت کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک سماعت آگے نہ بڑھائے، سماعت چلائی گئی تو قانون سے انحراف ہوگا، احتساب عدالت پہلے بریت کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔