صبا قمر کیساتھ کام کرنے کیلیے آدمی بھی بن جائوں گی، زارا نور

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ زارا نور عباس نے اداکارہ صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں زارا نور عباس نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی مہمان بنیں جس میں انہوں نے اپنی زندگی سمیت کیریئر کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی۔
زارا سے سوال کیا گیا کہ آپ کے شوہر اسد صدیقی اور آپ دونوں ہی اداکار ہیں تو کیا کبھی کسی پراجیکٹ کے لیے آپ دونوں کے درمیان کوئی اختلاف ہوا ہے؟
زارا نے اس سوال کے جواب میں کہا جی ہاں! چند دن قبل اسد صبا قمر کے ساتھ کام کررہے تھے تو میں نے ان سے لڑائی کی کہ میں نے صبا کے ساتھ کام کرنا تھا۔

زارا نور کا کہنا تھا کہ اگر صبا قمر کے ساتھ کام کرنا ہو تو اس کے لیے میں آدمی بھی بن سکتی ہوں۔
خیال رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کئی بار صبا قمر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔