ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے دوران ہی رشتہ آگیا: زینب شبیر

کراچی: اداکارہ زینب شبیر نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ زینب شبیر شریک ہوئیں اور دوران شو مداحوں کو ریسٹورینٹ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق بتایا۔
زینب کا کہنا تھا کہ اپنی سالگرہ کے روز اپنے دوست اور بہن کے ساتھ ریسٹورینٹ میں بیٹھی کھانا کھارہی تھی کہ اس دوران ایک خاتون پیچھے سے آئیں اور بڑی خوش دلی سے خیریت پوچھی۔
زینب کے مطابق میں خاتون کی خوش دلی دیکھ کر چونک گئی اور انہیں سلام کیا جس کے بعد انہوں نے مجھ سے نام پوچھا اور سوال شروع کردیے۔

اداکارہ کے مطابق تمام باتوں کے بعد خاتون نے ساتھ بیٹھی میری بہن سے رشتہ بھیجنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
زینب شبیر نے بتایا کہ خاتون کی پیشکش پر میرے دوست نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابھی اس کی شادی نہیں کرنا چاہتے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔